ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی تشدد کے معاملے میں نابالغ کو 3 ماہ کی سزا

جنسی تشدد کے معاملے میں نابالغ کو 3 ماہ کی سزا

Sun, 30 Jun 2019 22:21:21    S.O. News Service

حیدرآباد، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حیدرآباد کی جیووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) نے جنسی تشدد کیس میں ایک 16 سال کے نابالغ کو تین ماہ کی سزا دی ہے۔اس دوران اس کو حیدرآباد کے ایل بی نگرمیں واقع کمیونٹی سروس میں رکھا جائے گا۔اس نابالغ پر سال 2015 میں پانچ سال کی بچی کے ساتھ جنسی تشدد کا الزام لگا تھا۔پولیس نے اس کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،تقریبا چار سال چلی سماعت کے بعد عدالت نے اسے مجرم قرار دیا۔قصوروار ثابت ہونے کے بعد کورٹ نے سزا سنائی ہے۔معلومات کے مطابق جب یہ واقعہ ہوا تھا، تب ملزم کی عمر محض 12 سال تھی۔


Share: